سندھ

پانی کا بحران، ایم کیوایم وزیراعلی ہاؤس پر مظاہرہ کرے گی

 متحدہ قومی موومنٹ آج کراچی میں پانی کے شدید بحران پر پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالے گی،پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے شہر میں پانی کی شدید قلت سمیت دیگر شہری مسائل کے خلاف آج پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے جانب احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے، ریلی کے شرکاء وزیر اعلیٰ ہاوؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پریس کلب اور شاہین کمپلیکس کے اطراف کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں، جب کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف آنے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کے بند کردیا گیا ہے۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ ہاؤس سیکیورٹی زون میں آتا ہے جہاں کسی قسم کی ریلی .مظاہرے اور جلوس پر پابندی ہوتی ہے،آج کی ریلی کے لیے بھی پولیس ہائی الرٹ ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ریڈ زون کی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے کے لیے کئی احتجاجی مظاہروں کو واٹر کینین، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے ذریعہ منتشر کیا گیا تھا۔

رابطہ کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک کی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حثیت رکھنے والے کراچی کےساتھ سندھ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں فراہمی آب کے منصبے کے فورکے لیے وفاق کی جانب سے فنڈزمختص کرنےکےباوجود منصوبی شروع نہپیں کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close