سندھ

ایئرمارشل مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

کراچی: ائیر مارشل مجاہد انورخان کوپاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کردیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرمارشل مجاہد انورخان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کردیا گیا ہے۔ وہ موجودہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔مجاہد انورخان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا، مجاہد انور خان نے پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان سے اعزازی شمشیر، بہترین پائلٹ ٹرافی حاصل کی اوروہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدارقرارپائے۔ وہ چیف آف دی ائیراسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اورڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) سمیت ڈائریکٹرجنرل سی فورآئی کے طورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز(ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ ء امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایئرمارشل سہیل امان کوپاک فضائیہ کا سربراہ 18 مارچ 2015 کو مقرر کیا گیا تھا اوراس طرح وہ 2 روزبعد 18 مارچ 2018 کو اپنے عہدے سے ریٹائرہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close