سندھ

سانحہ صفورہ؛ سزایافتہ مجرموں سےمتعلق فوجی عدالت کے حکم نامے کی تفصیلات طلب

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورہ کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی اپیلوں سے متعلق ملٹری کورٹ کے حکم نامے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ صفورہ کیس میں سزا یافتہ مجرموں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے مجرم ناصر کے والد سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے؟ والد نے بتایا سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا اپیل ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔عدالت نے مجرموں کے وکیل سے ملٹری کورٹ کے حکم نامے کی تفصیلات طلب کر رکھی ہے۔ عدالت نے مجرموں کے وکیل حشمت علی حبیب کی عدم حاضری پرسماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سانحہ صفورہ کیس میں سعد عزیز، اسد الرحمان، طاہر، اظہر اور ناصر احمد شامل ہیں۔ ملٹری کورٹ نے تمام مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close