سندھ

نقیب اللہ محسود قتل کیس ، جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ، حقائق بے نقاب

نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان دیا ہے کہ انہیں ان کے ساتھیوں اکبر ملاح اور فیصل نے دھوکہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھیوں اکبر ملاح اور فیصل نے مجھے دھوکا دیا ہے، میں ان پر پورا بھروسہ کرتا تھا۔ راؤ انوار نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اکبر ملاح اور فیصل نے پانچ افراد کو یرغمال بنا کر رکھا تھا اور ان میں سے چار افراد کو سولہ لاکھ روپے لے کر چھوڑ دیا تھا۔ رہا ہونے والے چار افراد میں سے دو افراد نے بھی اپنا بیان جے آئی ٹی کو ریکارڈ کروا دیا ہے۔ راؤ انوار کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد جے آئی ٹی ٹیم اکیس اپریل کو انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close