سندھ

گلستان جوہر میں فائرنگ، پیش امام جاں بحق

شہرِ قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں صفورہ چورنگی کے قریب واقع مسجد صدیق اکبر کے پیش امام کو 2 نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر گولیاں ماردیں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، پیش امام کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیش امام کے بیٹے نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے، بیٹے کے مطابق میراج نامی شخص نے فائرنگ کی، مقتول کے بیٹے کی نشاندہی پر پولیس نے کاروائی کرکے معراج نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے،تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close