سندھ

کراچی کے علاقے صدرمیں نالے پر بنی مارکیٹ گرگئی، کئی افراد زخمی

کراچی: صدر کی عبداللہ ہارون روڈ پرواقع موبائل مارکیٹ میں نالے میں دھماکے کے بعد اس پربنائی گئی کمرشل عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

 کراچی کے علاقے صدرکی عبداللہ ہارون روڈ پر الیکٹرونکس مارکیٹ میں واقع گندے نالے میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نالے پرقائم 2 منزلہ کمرشل عمارت کا بڑا حصہ گر گیا، عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملے سمیت دیگر نجی اداروں کے رضاکاربڑی تعداد میں پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو نکال کرسول اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ سول اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ انہیں جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کمرشل عمارت میں موبائل فون اوردیگر الیکٹرونکس مصنوعات کی درجنوں دکانیں تھیں، عمارت گرنے سے تاجربرادری کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close