Featuredسندھ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

کراچی: سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہماری اولین کوشش پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ہے۔

پاکستان ویوزکے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں سبکدوش وزیراعلی مرادعلی شاہ، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ، بیورو کریٹس، دیگر وزرا اور بزنس کمیونٹی کےافراد بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ پرہوں گے،ہماری اولین ترجیح میں شفاف الیکشن کرانا ہے، کوشش کریں گے پرامن ماحول میں الیکشن ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close