سندھ

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹونے کہاں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو زرداری عام انتخابات میں حصہ لیں گے، دونوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ بلاول بھٹو این اے 200 لاڑکانہ اور این اے 246 لیاری سے الیکشن لڑیں گے جبکہ آصفہ بھٹو نے پی ایس 10رتو ڈیرو سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔اس کے علاوہ فریال تالپور،آصفہ بھٹو نے این اے 202 سے نامزدگی فارم وصول کرلیے۔دوسری جانب آئندہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ کاغذات نامزدگی 4 سے 8 جون تک حاصل اورجمع کرائے جائیں گے، کاغذات نامزدگی اردو اورانگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں۔قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکورٹی فیس 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں فیس ضبط کر لی جائے گی۔کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے صبح 8 بجے سے دن 4 بجے تک حاصل کیے جا سکیں گے، اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے کاغذات ایف 8 کچہری میں آر اوز کے پاس جمع کروائے جاسکتے ہیں، اسلام آباد کے حلقہ این اے 52 کیلئے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر، این اے 53 کیلئے ایڈیشنل سیشن جج عدنان اور این اے 54 کیلئے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار ریٹرننگ افسران مقرر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close