سندھ

تحریک طالبان ضلع بونیر کا اہم کمانڈر کراچی سے گرفتار، کیا منصوبہ بندی کررہا تھا جان کر آپ کے ہوش اڑ۔۔۔

کراچی کے علاقے ریلوے کالونی میں کارروائی کے دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان ضلع بونیر کے کمانڈر رحمت علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے سٹی ریلوے کالونی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان ضلع بونیر کے اہم کمانڈر رحمت علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد آرمی آپریشن شروع ہونے کے بعد بھاگ کر کراچی آگیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد 2009ء سے تحریک طالبان و کالعدم لشکر جھنگوی کیلئے فنڈنگ کرتا تھا، گرفتار ملزم نے اپنے 10 سے 15 ساتھیوں کے ہمراہ کنکر گلی پولیس چوکی پر حملہ کیا اور چوکی کو بم سے اڑا دیا تھا، جس کے بعد دہشتگرد اسلحہ اور سرکاری موبائل لے کر فرار ہو گیا تھا، اس کے علاوہ گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخبری کے شبے میں ضلع بونیر میں ایک شخص کو قتل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close