سندھ

سندھ کے وزیر صحت کا ایکشن، 39 ڈاکٹر معطل، 27 کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی : سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب نے 39 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا ہے جبکہ 27 ڈاکٹروں کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے محکمہ صحت نے ہزار سے زائدڈ ڈاکٹروں کی حاضری کا جائزہ لیا اور وزیر صحت جام مہتاب نے 39 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا جبکہ 27 ڈاکٹروں کو عدم حاضری پر شوکاز بھی جاری کیا گیا۔ محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن 27 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے وہ ذاتی طور پر وزیر صحت کو غیر حاضری کی وجہ بتائیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر صحت نے ڈاکٹروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close