سندھ

یوم القدس ریلی آج نکالی جائے گی، متبادل راستوں کا اعلان

کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم القدس ریلی آج نکالی جائے گی جب کہ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کااعلان کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے 23 رمضان المبارک(آج) بعد نمازجمعہ یوم القدس ریلی نمائش سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ریلی کی وجہ سے ایم جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کاانتخاب کریں تاکہ اپنی منزل مقصود با آسانی پہنچ سکیں۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ تین ہٹی یا لسبیلہ سے آنے والے ٹریفک کو گرومندر سے دائیں جانب سولجر بازاراور بائیں جانب بنوری سگنل سے جیل چورنگی یا پی پی چورنگی کی طرف موڑدیا جائے گا، اسی طرح پریڈی اسٹریٹ ریگل سے تبت سینٹر جانے والی ٹریفک کو پریڈی چوک اور صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی موڑ دیا جائے گا۔ فریسکو عیدگاہ سے تبت سینٹر جانے والے ٹریفک کو جوبلی سے آغاخان سوئم روڈ سے بائیں جانب انکل سریااسپتال اورکوسٹ گارڈ سے سولجر بازار موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق داؤ پوتہ روڈ لگی اسٹار سے آنے والے ٹریفک کوپریڈی چوک سے دائیں جانب موڑ دیاجائے گا،ٹریفک پولیس کے مطابق آغا خان سوئم روڈ گارڈن سے کوسٹ گارڈآنے والے ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے جانب گرومندر موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ جلوس کے اوقات میں ٹریفک کے بتائے گئے راستوں کومدنظررکھتے ہوئے اپنی منزل پرجانے کے لیے راستے کاانتخاب کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close