سندھ

امریکی ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ، بلاول بھٹو واشنگٹن جانے کیلئے دبئی پہنچ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ اپنے والد آصف زرداری کے ساتھ امریکہ کیلئے روانہ ہو ں گے۔ ان کو امریکہ کے دورے کی دعوت کانگریس کے ارکان نے دی ہے۔ بلاول بھٹو امریکہ میں ارکان کانگریس کے علاوہ امریکی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی بلاول کے ساتھ امریکہ جا رہے ہیں۔ان کا یہ دورہ 15دن کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close