سندھ

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

گلشن اقبال، شارع فیصل، ملیر اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری یے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ دھواں دھار بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا، تیز ہوا کے باعث مویشی منڈی میں ٹینٹ اکھڑ گئے، جس کی وجہ سے بیوپاری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ خلجی گوٹھ میں دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 50 فیڈر ٹرپ کرگئے ،جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہوا جبکہ پروازوں کی آمدورفت کچھ دیر تک معطل رہی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوا ہے اور آج سے پیرتک ملک میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے، پنجاب ، خیبرپختونخواہ، سندھ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر شدید بارشیں ہونگی جبکہ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close