سندھ

سابق حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے اور سابق حکومت کی ناکام پالیسی کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔ خورشید شاہ نے نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے، سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، نگران حکومت کو گزشتہ حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیئے اور فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close