سندھ

مئی 12 کے حوالےسےجھوٹا بیان چلایا گیا،وسیم اختر

کراچی : نامزد میئر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میڈیا میں 12مئی سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، 12مئی سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔

بارہ مئی کو ہونے والے خون خرابے سے متعلق ایم کیو ایم رہنما اور نامزد میئر وسیم اختر سے منسوب بیانات کی تردید کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ 12مئی سے متعلق کوئی اعترافی بیان نہیں دیا، میڈیا ٹرائل کر کے ساکھ خراب کرنے کی کوشش جاری ہے۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ 12مئی سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبروں میں صداقت نہیں، معاملے کی اعلیٰ عدلیہ سے تحقیقات کرائی جائیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وسیم اختر سے منسوب بیانات منظر عام پر آئے تھے، جس میں انہوں نے 12 مئی کو ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق ذمہ داری قبول کی تھی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close