سندھ

کوک اسٹوڈیو سیزن 9 ، ’اے راہ حق کے شہیدوں۔‘‘

ٹیزرکے طور پرجو پہلا گانا ریلیز کیا گیا وہ پچھلے سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ملی نغمہ ہے ۔۔۔ اور اس کے بول ہیں ’اے راہ حق کے شہیدوں۔‘ 

’کوک اسٹوڈیو‘۔۔ پاکستان کا ایسا میوزیکل شو جس کا میوزک لورز سارے سال انتظارکرتے ہیں ۔۔۔خوشخبری یہ ہے کہ ان کا انتظار خٹم ہونے کو ہے ،شو 13 اگست کو شروع ہوگا لیکن نئے سیزن نائن کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے ۔

ٹیزرکے طور پرجو پہلا گانا ریلیز کیا گیا وہ پچھلے سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ملی نغمہ ہے ۔۔۔ اور اس کے بول ہیں ’اے راہ حق کے شہیدوں۔‘‘

ماضی میں اسے اس وقت کی مشہور گلوکارہ نسیم بیگم نے گایا تھا جبکہ اب اس بار سیزن نائن میں شریک تمام گلوکاروں نے اسے گایا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اسے ریلیز ہوتے ہی شہرت ملنے لگی ہے ،’ ٹوئٹر‘ پر ’کوک اسٹوڈیو سیزن نائن‘ نمبر ون ٹرینڈ بن گیا ہے ۔

کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ کچھ ٹی وی چینلزپر بار بار پیش کئے جانے کی بدولت لوگوں کا اس گانے سے دل بھرا ہوا ہے، بہتر تھا پہلے ٹیزر میں کوئی اور ملی نغمہ پیش کیا جاتا۔

تین منٹ دورانیے پرمشتمل ویڈیو میں نوجوان گلوکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان میوزک انڈسٹری کے بڑےناموں مثلاً عابدہ پروین،راحت فتح علی اورامجد صابری مرحوم نے بھی پرفارم کیا ہےجبکہ آپ امجد صابری کی کوک اسٹوڈیو کے لئے پہلی اور آخری پرفارمنس بھی اسی سیزن میں دیکھ سکیں گے ۔

جو دیگر گلو کار سیزن نائن کا حصہ ہیں ان میں علی عظمت، نصیبولال، میشا شفیع، فاخر، عمیرجسوال، زیب بنگش، نوری اور صنم ماروی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close