سندھ

سندھ حکومت نے 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے ستمبر 2013 سے اب تک جرائم پیشہ افراد کیخلاف 17ہزار سے زائد آپریشن کئے۔

پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 80 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 450 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 15 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنگین نوعیت کے 105 کیسزفوجی عدالتوں کو بھیجے گئے، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں پولیس کو غیرسیاسی کرنے کیلیے مؤثر اقدامات کیے گئے اور خلاف ضابطہ ترقی پانے والے اور ڈیپوٹیشن افسران کو واپس بھیجا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں 10 لاکھ سے زائد افغان باشندے مقیم ہیں، ان غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف 15سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے، 2896 افغان باشندوں کو گرفتار کیاگیا۔

ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے 1500 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close