سندھ

قاتلوں کی گرفتاری تک فضائی آپریشن معطل رہے گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

 پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےملازمین کے قاتلوں کی گرفتاری تک دفاتر بند اورفضائی آپریشن معطل کرنے کااعلان کردیا۔

پالپا نے ممبر پائلٹوں کو ائیرپورٹ جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ سے ہلاکتوں کے خلاف پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری تک فضائی آپریشن اور دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ صبح سات سے آٹھ بجے تک تمام ملازمین جمع ہونگےاور پی آئی اے کے تمام شعبے مکمل طور پر غیر فعال رہیں گے۔

سہیل بلوچ نے ڈی جی رینجرزسےواقعےکی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملازمین کےلواحقین اور زخمی ملازمین کی بھرپورمددکی جائےگی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ایچ آر اسسٹنٹ زبیر بھی دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد تین ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close