سندھ

سندھ حکومت کا نجی اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کوعدالتی حکم پر عمل کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس حوالے سے جاری سرکلر میں کہا گیاہے کہ پرائیویٹ اسکولز 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کریں۔

سرکلر کے مطابق محکمہ تعلیم سے آخری منظور فیس شیڈول میں 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں ہوسکتا لہٰذا اضافی فیسیں واپس کی جائیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز سندھ منسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم تمام نجی اسکولز اور ان کے طلبہ پر لاگو ہوگا اور عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافے کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اسکولز 5 فیصد سے زیادہ فیس بڑھانے کے اہل نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close