سندھ

آئل ٹرمینل کی ذوالفقارآباد منتقلی کیلئے ستمبر تک مہلت دے دی ہے

کراچی میں شیریں جناح کالونی سے آئل ٹرمینل کی ذوالفقارآباد منتقلی کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے ریمارکس دیے کہ یہاں جوکام شروع ہوجائے ختم نہیں ہوتا اور جتنے آرڈرپاس کردیں عملدرآمد نہیں ہوتا ٹریٹمنٹ پلانٹ کیس 1992 سے چل رہاہے لیکن آج تک حکومت بہانے بنارہی ہے۔جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھا کہ شہرمیں آنے والے آئل ٹینکرز شہریوں کیلئے درد سر اور تکلیف کاباعث ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کتنا کام مکمل ہوچکا اور مزید کتنا وقت درکار ہے؟ ۔ عدالت کے استفسار پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے بعد کے ایم سی رپورٹ پیش کرسکے گی جس پر عدالت نے کمشنر کراچی کوجامع رپورٹ پیش کرنے کیلئے ستمبر تک مہلت دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close