سندھ

سی پیک کیلئے سندھ میں انڈسٹریل زونز کا جال بچھایا جا رہا ہے : وزیر صنعت و تجارت

کراچی : وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور وسان نے دو ہزار سترہ اٹھارہ میں بڑی تبدیلیوں کی پیشگوئی کر دی۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو۔ سی پیک پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے پورے سندھ میں انڈسٹریل زونز کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کے بجٹ میں انڈسٹریل زونز کے لیے دو ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ ریونیو بورڈ نے گزشتہ مالی سال اکسٹھ ارب روپے کے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کیا تھا اور اس سال چوہتر ارب روپے کے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close