سندھ

فاروق ستار کاپارٹی کو5فروری کی پوزیشن پربحال کرنے اورانٹراپارٹی الیکشن کرانے کا مطالبہ

پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی سے کارکنوں کو 5 فروری کی پوزیشن پر بحال کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹراپارٹی الیکشن کابھی مطالبہ کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 23اگست کوحادثاتی طورپرلندن سے پارٹی کی سربراہی لے لی ،میں نے13ستمبرکورابطہ کمیٹی سے استعفا دیاتھا جبکہ 11 فروری کومجھ سے پارٹی سربراہی خالدمقبول صدیقی نے لے لی،میں نے کہاتھا ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہورہاہوں،آج ان وجوہات کی تفصیل بتاناچاہتاہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قدرجلدممکن ہوانٹراپارٹی الیکشن کاانعقادکیا جائے اورتمام کارکنوں اورذمےداروں کو5فروری کی پوزیشن پربحال کیا جائے جبکہ پارٹی کے کارکنوں سے تازہ رائے لی جائے،پارٹی تباہی کے راستے پرچل پڑی ہے،25 جولائی کے الیکشن میں پارٹی17سے 4سیٹوں پرپہنچ گئی۔

واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی نشاط ضیا ،سابق رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق اورپی ایس پی میں شامل ہونے والے کامران بھی فاروق ستار کے ساتھ پریس کانفرنس میں شامل ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close