سندھ

کراچی، عدالت کے باہر سائلین کی دہائیاں، چیف جسٹس نے نمائندوں کو بلا لیا

کراچی: کراچی سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سائلین اپنے اپنے مسائل لیکر پہنچے، پاکستان اسٹیل کے ملازمین بھی واجبات نہ ملنے پر دہائیاں دیتے رہے، ایک شہری قبضہ مافیا کے خلاف پھٹ پڑا، ڈاؤ ڈینٹل کالج کی انرولمنٹ نہ ہونے پر طالبات نے احتجاج کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سپریم کورٹ رجسٹری آمد پر سائلین نے اپنے اپنے دکھڑے سنانا شروع کر دیئے، ایک شہری قبضہ مافیا کے خلاف پھٹ پڑا، چیف جسٹس نے نمائندوں کو بلا لیا۔

پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے بھی واجبات نہ ملنے پر احتجاج کیا، انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی انہیں واجبات دلائے جائیں۔ زمینوں پر قبضے کے خلاف کورنگی نمبر ایک کی خواتین بھی دہائیاں دیتی نظر آئیں، ڈاؤ کالج کی طالبات نے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close