سندھ

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار

رات گئے لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا برمی کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد سلمان،عبدالوہاب اور سلیمان زخمی ہو گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا.

دوسری جانب اتحاد ٹاؤن پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے زخمی ملزم شاکر عرف کانا اور تین اسٹریٹ کرمنلز سمیت5 ملزمان کو گرفتار کر لیا.

پولیس کا کہنا ملزم شاکر عرف کانا کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہےاور ملزم پولیس کو بھتہ خوری،قتل اوراقدا م قتل سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں مطلوب ہے.

ادھر مومن آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کےدوران ایک ملزم غلام قادر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.ملزم نے کچھ عرصہ قبل لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close