سندھ

فوجی عدالت سے سزا پانے والے دہشتگردوں کا سندھ ہائی کورٹ سے رجوع

ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف رجوع کرنے والوں میں سعد عزیز ، اظہر عشرت اور دیگر پانچ ملزمان شامل ہیں، سانحہ صفورہ میں جرم ثابت ہونے پر فوجی عدالت نے پانچوں ملزمان کو سزا ئے موت دی تھی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق بھی کردی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں تھیں ،فوجی عدالت بھیجنے کیخلاف درخواستیں سانحہ صفورہ کے سہولت کاروں ملزم نعیم ساجد ،سلطان قمراور حسین عمر صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

فوجی عدالت میں سانحہ صفورہ میں ملوث ملزم سعد عزیز ، اے طاہر منہاس ، اظہر عشرت سمیت پانچ مجرموں کو سزا موت سنائی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد آئین میں ترامیم کرکے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں تھیں جن میں 300 مقدمات بھجوائے جاچکے ہیں اور ان میں سے 120 اب بھی زیر سماعت ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 مئی 2015 کو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسماعیلی برادری کی بس میں خون کی ہولی کھیلی تھی، جس میں کم از کم 44 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close