سندھ

شہرقائدمیں پولیس مقابلہ، تین اغواکارگرفتار

 شہرِقائد کےعلاقے گلشنِ معمارسے متصل جنجال گوٹھ میں رات گئے پولیس مقابلے کے دوران تین اغوا کار زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت بصیر، عزیزاورعزیرکےنام سےہوئی ہے۔ ملزمان اغوا، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اورزیادتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

پولیس نے اس کارروائی کےدوران دستی بم، اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فونزبھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نے چند روز قبل 2 خواتین سمیت 4 افراد کواغوا کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close