سندھ

خبریں سنی ہیں کہ حکومت نئے وزیر خزانہ کی تلاش کررہی ہے، ناز بلوچ کا دعویٰ

کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ اسد عمر کہاں ہیں جو تیل کی ایک ایک روپیہ قیمت کم ہونے پر قیمتیں کم کرنے کا کہا کرتے تھے، حکومت نیا وزیر خزانہ تلاش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ حکومت کے کسی بھی کام کی وضاحت کے ساتھ سمجھ نہیں آرہی، پیٹرول کی قیمت میں بین الاقوامی سطح پر کمی ہوئی ہے لیکن آج اسد عمر کہاں ہیں جو ایک ایک روپیہ تیل کی قیمت کم ہونے پر قیمتیں کم کرنے کا کہا کرتے تھے تو اب وہ تیل کی قیمت کم کریں، تحریک انصاف کی حکومت نے تو عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے شیلٹر ہوم بنانا ایک اچھی بات ہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر روٹی تک مہنگی کردی ہے، حکومت کے اقدامات سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں۔ ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ آج تیل کی قیمت کم ہے تو بجلی اور گیس سستی کیوں نہیں ہورہی؟ تحریک انصاف کا نعرہ تو سستی ہوگی روٹی اور مہنگی ہوگی جان تھا۔ انہوں نے کہا کہ خبریں سنی ہیں کہ حکومت نئے وزیر خزانہ کی تلاش کررہی ہے، سعودی عرب سے جو پیسہ آیا ہے اس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ تو صرف بینک اکاﺅٹنس میں رکھنے کیلئے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close