سندھ

تمام ڈیموں کو رد کرتے ہیں، بھاشا ڈیم دریائے سندھ کی شہ رگ دبانے کے مترادف ہے، جلال محمود شاہ

سکرنڈ: سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ ریاست کے چاروں ستون سندھ کے خلاف ہوگئے ہیں، تربیلا ڈیم کے پانی کی تقسیم ابھی درست نہیں ہوئی تو دیامر بھاشا ڈیم کے پانی کی تقسیم کیسے درست ہوگی۔

سندھ کے شہر سکرنڈ میں نکالی جانیوالی سندھ ایکشن کمیٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، ہم تمام ڈیموں کو رد کرتے ہیں، سندھ پر ظلم کیا جا رہا ہے اور دریائے سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے، بھاشا ڈیم دریائے سندھ کی شہ رگ دبانے کے مترادف ہے، ارسا خاموش ہے، اسمبلیوں میں سندھ کے نمائندے چپ سادھے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close