سندھ

تھرمیں مزید 5 بچے دم توڑ گئے،ہلاکتیں 167 ہوگئیں

صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کے قحط زدہ صحرائی علاقے میں خوراک اور پانی کی کمی کے باعث مزید 5 نومولود بچے ہلاک ہوگئے، جس کے بعد یہاں گزشتہ ایک ماہ سے کچھ زائد کے عرصے میں ہلاک ہونے والے بچوں تعداد 167 سے تجاوز کرگئی.

ہلاک ہونے والے بچوں میں 12 ماہ کا نتھو بھیل، 8 ماہ کی حمیدہ اور 7 ماہ کا صغیر مٹھی کے سول ہسپتال، اور 2 سالہ عائمہ تھرپارکر کے دیہی ہیلتھ سینٹر جبکہ ایک نولود بچہ چیلہار کے گاؤں میں ہلاک ہوا۔

مٹھی کے سول ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اقبال احمد نے بتایا کہ 47 بچوں کو جمعہ کے دن ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ 36 روز میں 48 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بعد ازاں میر پور خاص ڈویژن کے کمشنر شفیق احمد نے ریوینو اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے حکام اور مقامی این جی اوز کو ایک علیحدہ اجلاس کے دوران صحت کے یونٹس کی بہتری اور دور دراز صحرائی علاقوں میں موجود غریب دیہاتوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close