سندھ

جن لوگوں نے سندھ پر حکمرانی کی ہے وہ آج بھی کچھ نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں، گورنر سندھ

حیدرآباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ آج بدترین دور سے گذر رہا ہے، جن لوگوں نے سندھ پر حکمرانی کی ہے وہ آج بھی کچھ نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں، ہم سندھ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گذشتہ پچیس تیس سال سے سندھ کو جن لوگوں نے لوٹا ہے آج بھی یہی لوگ کچھ نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے، تیل گیس اور پانی میں سندھ کا جو بھی حصہ ہے وہ اسے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک وہ گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہیں انہیں ان کے پورے حقوق فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے منشور پر کام کررہے ہیں، بہت جلد 5 ہزار مکانات کیلئے اراضی الاٹ کرکے غریبوں کو گھر فراہم کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close