سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کے شدید بحران پر مصطفیٰ کمال کا اظہار تشویش

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کے شدید بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی اور تجارتی حب ہے اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث کئی مالکان نے فیکٹریاں بند کردی ہیں، جبکہ سائٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس نہ ملنے پر فیکٹریاں بند کرکے احتجاج کی کال بھی دی جاچکی ہے جو کہ تشویشناک عمل یے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کے سبب تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص خواتین کے روزمرہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، صبح اور شام میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی، بے روزگاری سمیت دیگر بنیادی مسائل جھیل رہے ہیں اور اب شہر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے شہریوں کو مزید عذاب میں مبتلا کردیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی اور صوبے کی عوام کو گیس سے محروم کرنا سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں گیس کی کمی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور مظلوم عوام پر مزید ظلم نہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close