سندھ

ایم کیو ایم کا کوئی قائد نہیں ،فاروق ستار سربراہ ہیں

رکن صوبائی اسمبلی روف صدیقی کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے سندھ اسمبلی میں لا یا گیا جہاں اسپیکر آغا سراج درانی نے روف صدیقی سے خیر یت دریافت کی اور شعرسنانے کی فرمائش کی ۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے روف صدیقی سے کہا کہ آپ کا وزن بہت بڑھ گیا ہے ،اللہ کسی کو جیل نہ بھیجے ،آپ کو جیل کا بھی تجربہ ہو گیا ۔اس موقع پر روف صدیقی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان میری آخرت کے راستے کا تعین کرتے ہیں ،میں اسلام اور پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میر ی زندگی میں 6سے 7راتیں ایسی گزری ہیں جنہیں میں کبھی نہیں بھو ل پاتا جن میں سے ایک رات وہ تھی جب میری والدہ کا انتقال ہوا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close