سندھ

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر رہنے کا حکم امتناع جاری

سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد اے ڈی خواجہ کو عہدے پر رہنے کا حکم امتناعی جاری کردیا۔ وفاق، صوبائی حکومت اور اے ڈی خواجہ سے 2 جنوری تک جواب طلب کرلیا گیا۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اے ڈی خواجہ کو میرٹ پر کام کرنے کی وجہ سے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ وزرا کے بیانات سے لگتا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔

ان کی جگہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔

آئی جی سندھ کے چھٹیوں پر جانے کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ اے ڈی خواجہ کو مقتدر حلقوں سے اختلافات کے باعث جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے ڈی خواجہ خود چھٹیوں پر گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close