سندھ

فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس کے مطابق سولجر بازار کے علاقے گارڈن ایسٹ نشتر روڈ ابو عبیدہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت 22 سالہ محمد احتشام ولد محمد عرفان کے نام سے کی گئی ، مقتول ٹریفک پولیس کا اہلکار اور مزار قائد ٹریفک پولیس سیکشن پر تعینات تھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مزار قائد ٹریفک سیکشن پر تعینات تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید مہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے وقت مقتول پولیس اہلکار یونیفارم میں اپنی موٹرسائیکل پر مزار قائد پولیس چوکی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ عقب سے اس پر فائرنگ کی گئی ، جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول ملے ہیں ، سول اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر جاوید نے بتایا کہ مقتول کو تیس بور پستول سے چار گولیاں ماری گئیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close