سندھ

بغدادی پولیس کی کارواٸی مفرور ٹارگٹ کلر گرفتار متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث مفرور ٹارگٹ کلر

ایس-ایچ-او بغدادی شعور خان بنگش کے شکنجے میں۔ ملزم شہزاد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع۔

تفصیلات کے مطابق
ایس-ایچ-او بغدادی شعور خان بنگش نے جراٸم پیشہ عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے
ایس-ایچ-او بغدادی شعور خان بنگش کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث مفرور ٹارگٹ کلر کو دبوچ لیا۔ ملزم شہزاد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد۔ ملزم ماضی میں بھی کراچی کے مختلف مقامات میں ٹارگٹ کلنگ کر چکا ہے اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہاٸی مطلوب بھی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔
رابطہ کرنے پر
ایس-ایچ-او بغدادی شعور خان بنگش یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close