سندھ

بائیس اگست کے بعد ایم کیو ایم کا پہلا خواتین ورکرزاجلاس، کارکنان کی شرکت

پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم پاکستان کے تحت خواتین کا جنرل ورکرز اجلاس ہوا، جس میں شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بائیس اگست کے بعد ایم کیوایم خواتین کا یہ پہلا جنرل اجلاس ہے جس سے ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، عامرخان اورفیصل سبزواری نے خطاب کیا.

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بائیس اگست کے بعد ایم کیوایم پاکستان کی اپنی پالیسی اورگائیڈ لائن ہے، نسرین جلیل نے اپنے خطاب میں خواتین کارکنان کو ایم کیوایم کا مضبوط ترین ستون قرار دیا، جبکہ عامرخان نے کہا کہ خواتین متحد ہوکر علاقوں میں جاکر ایم کیوایم کا پیغام عام کریں۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہربھوک ہڑتالی کیمپ میں متحدہ قائد کی متنازعہ تقریر کے بعد ایم کیو ایم نے اپنے قائد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے آئین سے بھی قائد کا نام نکال دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close