سندھ

پولیس اہلکارکوشہید کرکےفرارہونے والا ملزم گرفتار

مفرورملزم عبدالمالک کوکورنگی کےعلاقےسے گرفتارکیاگیا ہے ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جا ری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے جمہ کے روزپولیس اہلکارکےقتل میں ملوث دو ملزمان کواُن کے ساتھی پولیس پارٹی پردھاوا بول کرچھڑاکرلے گئے تھے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوا تھا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close