سندھ

بھارتی طیارہ مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا

کراچی: پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔

پلوامہ حملے اور گزشتہ روز کی در اندازی کے بعد مودی سرکار کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہوگئی تھی، طاقت کے نشے میں چُور بھارتی فضائیہ نے آج پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی تو انہیں ایسا نقصان ہوا کہ اب بھارت میں جنگ جنگ کے بجائے امن کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔

بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جن میں سوار2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ 2 بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھادی وہیں قوم کی سر بھی فخر سے بلند کردیا۔

بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے شاہینوں میں سے ایک اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی بھی ہیں جو اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور امتیازی نمبروں سے انٹر کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

اسکواڈرن لیڈر حسن علی نے 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایم ایم عالم نے 30 سیکنڈ میں چار اور ایک منٹ میں پانچ ہنٹر گرا کر راکھ اور خاک کے ڈھیر میں بدل کر ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو آج بھی کوئی توڑ نہیں سکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close