Featuredسندھ

ڈیلٹا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے

کراچی : کورونا کی پہلی لہر میں اتنا نقصان نہیں ہوا تھا،ڈیلٹا ویرینٹ سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا تھا، کورونا کی پہلی لہر میں اتنا نقصان نہیں ہوا تھا، گزشتہ لاک ڈاؤن بھی سب سے پہلے سندھ حکومت نے لگایا تھا، ہمارے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔
 
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی کورونا ٹاسک فورس نے بہت مشکل فیصلے کیے، پہلا کورونا کیس رپورٹ ہونے سے اب تک ٹاسک فورس کام کررہی ہے، سندھ کورونا فورس میٹنگ میں کچھ اہم فیصلے ہوئے ہیں، کورونا کی دوسری اور تیسری لہر میں ہم محفوظ رہے، کورونا کی چوتھی لہر میں ڈیلٹا ویرینٹ ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ چوتھی لہر کافی خطرناک ہے، ڈاکٹر نے بتایا 100میں سے 40 کیسز ڈیلٹا کے رپورٹ ہورہے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کم از کم 5 لوگوں کو مزید متاثر کرتا ہے، لگائے جانے والا لاک ڈاؤن مکمل نہیں ہے، مکمل لاک ڈاؤن میں سب کچھ بند کیا جاتا ہے، کوروناکی تیسری لہر میں ناردرن ایریاز میں کافی نقصان ہوا۔
 
انہوں نے کہا کہ احتیاط نہ کی گئی تو ڈیلٹا وائرس بڑھے گا، ڈیلٹا ویرینٹ سے سب سے زیادہ متاثر کراچی ہے، کورونا وائرس کھلی جگہ پر کم اور تنگ جگہ پر زیادہ پھیلتا ہے، سندھ بھر میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن رہے گا، 9 اگست کو لاک ڈاؤن کھولنے کی طرف جائیں گے، جو چیزیں کھلی ہوں گی ان کی فہرست جاری کریں گے۔
 
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں ویکسی نیشن کے عمل کو جاری رکھا جائے گا، بڑی ٹرانسپورٹ بند کررہے ہیں اور چھوٹی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، چھوٹی ٹرانسپورٹ ویکسی نیشن کیلئے کھلی ہوگی، اسد عمر اور فیصل سلطان نے یقین دلایا ہے کہ عملدرآمد میں مدد کریں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی، میڈیا پرسنز کو ماسک پہننا لازمی ہے، ہم کوشش کریں گے کہ تمام کام آن لائن کرسکیں، پورٹ بھی کھلا رہے گا عملہ کم رکھنے کی سفارش ہے، اسٹاک ایکسچینج کو کم عملے کے ساتھ کاروبار کی اجازت ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ کم سے کم عملے کے ساتھ ڈیلیوری کیلئے کھلیں گے، ریسٹورنٹ پر ٹیک اوے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، گروسری، ڈیری، سبزیاں ، گوشت کی دکانیں 6 بجے تک کھلی رہیں گی، یوٹیلیٹی کمپنیاں ، میونسپل دفاتر کھلے رہیں گے، دکانیں بند ہوں گی تو لوگ نہیں نکلیں گے۔
 
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے امتحانات نہیں ہوں گے، تاریخ آگے بڑھائی جائے گی، بینک وفاق کے ماتحت ہیں مگر حاضری کم رکھنے کا کہیں گے، لاک ڈاؤن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، 9 دن پورا تعاون کیا گیا تو امید ہے وبا کا پھیلاؤ روک سکیں گے، مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی ویکسی نیشن کا بندوبست کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وائرس کو روکنے کے لیے احتیاط کرنا ہوگی، کورونا کی وجہ سے کابینہ اجلاس منسوخ کررہے ہیں، اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، عوام نے تعاون کیا تو 9 اگست کے بعد حالات بہتر ہوں گے، ہمیں تھوڑی بہت قربانی دینا ہوگی زیادہ نہیں مانگیں گے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے اجلاس آن لائن کرنے کی درخواست کی ہے، ڈی جی رینجرز بھی ہمارے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے، علما کرام سے بھی رابطے میں ہیں، میں نے آج تک جو بھی فیصلے کیے ڈاکٹرز سے مشاورت سے کیے، پوری کابینہ 9 دن کوئی کام نہیں کرے گی صرف لاک ڈاؤن کو مانیٹر کرے گی۔
 
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ سندھ میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا، علما نے کہا ویکسی نیشن سینٹرز مساجد، امام بارگاہوں میں بنوائیں، نجی دفاتر کو کہہ رہے ہیں کہ بند رکھیں یا پھر کم اسٹاف بلائیں، کل ہونے والے امتحانات نہیں ہوسکیں گے، مکمل ٹرانسپورٹ اس لیے بند نہیں کررہے کہ ویکسی نیشن جاری رکھنی ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close