سندھ

کراچی کی عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد افراد جان بچانے کے لیے عمارت کی چھت سے رسی کے ذریعے نیچے اترے جب کہ کئی افراد اب بھی عمارت کی چھت پر جمع ہیں۔

عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل موقع پر پہنچ گئی ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فوری آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیے جارہے ہیں اور ہائیڈرنٹس سیل کے افسران کو بھی آتشزدگی کے مقام پر روانہ کیا جارہا ہے۔
پولیس نے عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افراد عمارت سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے، پولیس کے مطابق نور ٹریڈ سینٹر 12 منزلہ عمارت ہے اور پوری عمارت کمرشل ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو آگ پر قابو پانے کیلیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close