سندھ

مولانا فضل الرحمان ہماری تربیت میں آجائیں تو بہتر ہوگا، ان کی عزت کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارتربیت میں آجائیں تو بہتر ہوگا، ان کی عزت کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو میں محنت کش خواتین سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئی سوچ لیکر آیا ہوں، نوجوان ہوں، مولانا فضل الرحمان ہماری تربیت میں آجائیں تو بہتر ہوگا، مو لانا فضل الرحمان کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمد قریشی اور جہانگیر ترین ڈپٹی وزیراعظم بنے ہوئے ہیں، عمران خان صوبوں کے وسائل چھیننا چاہتے ہیں، یہ عوام دشمن حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، معیشت کی حالت دیکھیں، حکومت نے پھر پٹرول بم گرا دیا ہے، یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے آئین کو چھینا چاہتے ہیں، ان کو ملک اور غریب کا احساس نہیں ہے، اگر ہے تو پھر یہ کیا کررہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو حقوق دیں گے، خواتین کو سیاست میں حصہ لینا چاہیئے، خواتین کے لئے پروگرام صرف پیپلز پارٹی ہی شروع کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود نوجوانوں کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہیں، میر ے سیاست میں آنے سے ان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close