سندھ

نیب کا شرجیل انعام میمن کے فارم ہاوس پر چھاپہ، دستاویزات اور ریکارڈ ضبط

ٹنڈو جام: قومی احتساب بیورو نے ٹنڈو جام میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق شرجیل میمن کے فارم ہاؤس کی تلاشی لی جارہی ہے اور رقبے کی پیمائش کی جارہی ہے، فارم ہاؤس کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے، نیب کی ٹیم کارروائی کے بعد فارم ہاؤس سیل کردے گی، تاہم تلاشی کے دوران وہاں سے برآمد ہونے والے دستاویزات اور ریکارڈ کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

یاد رہے کہ گزشتہ تین روز میں دو بڑی سیاسی شخصیات گرفتار ہوئی ہیں جن میں سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف شامل ہیں۔ آصف زرادری دس روز جبکہ حمزہ شہباز کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close