سندھ

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

کراچی: شہر قائد میں آج بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، گرمی کی شدت 15 جون تک برقرار رہے گی، دوسری جانب شدید گرمی کے عالم میں لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پچھلے کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، گرمی کا یہ دورانیہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دو روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور 15 جون تک شہر میں گرمی شدت کی برقرار رہے گی، تاہم 16 جون سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا: محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

دوسری جانب کے الیکٹرک نے عیدالفطر کی تعطیلات کے فوراً بعد کراچی میں غیر اعلانیہ طور پر لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا، گنجان آباد رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

بیشتر علاقوں میں 2 سے ڈھائی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 3 سے 4 بار بجلی کی فراہمی معطل کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close