سندھ

بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل، تجزیہ کار ہارون رشید کا دعویٰ

کراچی: معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گرفتاری کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا جائے گا.

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سندھ میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے

اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گرفتار کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں: متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پارک لین کیس سے بلاول کی لاتعلقی

ہارون رشید نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پارک لین کیس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کرتے ہیں وہ نابالغ تھے.

تاہم جو دستاویزات اور شواہد سامنے آئے ہیں.

ان کے مطابق بلاول نے 21 برس عمرمین بیرون ملک جائیدادوں کی خریداری کیلئے دستخط کئے.

اسی لئے اب بلاول بھٹو کو بھی کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ مراد علی شاہ کی ممکنہ گرفتاری کو بھی پیپلز پارٹی کی قیادت بھانپ گئی ہے۔

اسی لئے سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

سینئرصحافی کے مطابق آصف زرداری تو پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

جبکہ آنے والے دنوں میں ن لیگ کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کو بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close