سندھ

سمندری حدود کے قریب انڈین آبدوز کی نشاندہی

پاکستانی بحریہ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا اپنی بّری فوج کے ساتھ آبدوزوں کو بھی پاکستان کے خلاف تعینات کر رہا ہے

بیان میں پاکستانی بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ملک کی سمندری حدود کے جنوب میں ایک انڈین آبدوز کی موجودگی کی سراغ لگا کر اسے ملک کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

‘پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا اور نیوی فلیٹ یونٹس آبدوز کا مسلسل تعاقب کرتے رکھا اور اُسے پاکستانی پانیوں سے دور دھکیل دیا۔’

خیال رہے کہ پاکستانی بحریہ کی جانب سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب چند دن پہلے ہی متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر انڈین فوج کی فائرنگ سے سات پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان نے اس واقعہ پر نہ صرف سفارتی سطح پر شدید احتجاج کیا تھا بلکہ انڈین جارحیت کا موثر جواب دینے کی پالیسی جاری رکھنے کا عزم کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان انڈیا کے زیرِ کشمیر میں فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے کشیدہ تعلقات مزید تلخ ہو گئے ہیں۔ اس کے واقعے کے بعد انڈیا نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ کیا۔

اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز ایک دوسرے پر مسلسل فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close