سندھ

کراچی میں پولیس / رینجرز کی کارروائی‘ دو گرفتار

اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم نسیم حیدرکو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزم فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے لیاری میں مقابلے کے بعد بابا لاڈلہ گروپ کے کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ‘ ملزم اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہرقائد میں ہونے والی پرتشدد وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ اسٹریٹ کرائم کے بھی متعدد واقعات پیش آئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close