Featuredسندھ

پاکستان کا 73واں جشن آزادی

 آج 73واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا،پاک فوج کےجوانوں نےاللہ اکبراورپاکستان زندہ بادکےنعرےبھی لگائے ۔

پاکستان زندہ باد ،ارض پاک پر صدائیں گونجنے لگیں ،چہرے شادمان، دل جوش وجذبے سے سرشار ہیں ،چودہ اگست پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں مرکزی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی سربلندی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

جشن یوم آزادی پاکستان کے موقع پر صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں 21توپوں کی سلامی سے ہوا۔

مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی ہوئی،پاکستان نیوی کے دستےنے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔

لاہور میں علامہ اقبال کے مزارپر پاکستان رینجرزکےدستے نے سلامی دی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے شاعرمشرق کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

نگر نگر ،گلی گلی سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہارچھائی ہوئی ہے، جشن آزادی کے حوالے سے کئی شہروں میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کراچی میں شہریوں نے رات گئے تک سڑکوں پر ہلہ گلہ کیا جبکہ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close