سندھ

ایس ایس پی راؤ انوار کو انکوائر ی میں کلیئر قرار دے دیا گیا

قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کوکلین چٹ مل گئی، راﺅ انوار سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے راؤ انوار کیخلاف ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے پر انکوائری کی گئی تھی، ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل نے راؤ انوارکو انکوائر ی میں کلئیر قرار دیا۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ راؤ انوار نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تھا۔

سولہ ستمبرکو ایم کیوایم کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے راؤ انوار کو معطل کردیا تھا، راؤ انوار نے اپنی معطلی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قانون کے مطابق خواجہ اظہار کو گرفتارکیا۔

راؤ انوارانیس نومبر کو بحال کردیئے گئے تاہم انہیں کہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close