سندھ

سانحہ بلدیہ کی کسی جے آئی ٹی میں رؤف صدیقی کا نام نہیں

کسی جے آئی ٹی یا انکوائری میں رؤف صدیقی کا نام نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ کسی کو زندہ جلانے سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا ہے،سانحہ بلدیہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ رحمان بھولا نے تحقیقات میں رؤف صدیقی کا نام لیا ہے۔ کسی بھی جے آئی ٹی یا انکوائری میں رؤف صدیقی کا نام نہیں ہے، بلاوجہ کسی کو بدنام نہ کیا جائے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ سانحہ بلدیہ حوالے سے اگرکوئی تحقیقات ہوتی ہیں تومکمل تعاون کریں گے، پاکستان میں ریلوے کے حادثات ہو جاتے ہیں اوردیگر حادثے بھی ہوتے ہیں لیکن کوئی استعفی نہیں دیتا۔ رؤف صدیقی نے اس حادثے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close