سندھ

قائد(ایم کیو ایم) الطاف حسین پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں. پاسپورٹ واپس

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا ہے اور ان پر عائد سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق برطانوی پولیس نے الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔

لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس کے الزامات کی تفتیش کے سلسلے میں ان کا پاسپورٹ پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ تاہم رواں ماہ دو فروری کو الطاف حسین پر پولیس ضمانت کی پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد ان پر عائد سفری پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے سال ایم کیو ایم کے کراچی میں مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد ایک انٹرویو میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسن نے پاکستان واپسی کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا پاسپورٹ برطانوی پولیس کے پاس ہے اور پاسپورٹ ملتے ہی وہ پاکستان واپس آ جائیں گے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں لندن میں انسداد دہشت گردی کے یونٹ نے الطاف حسین کے دفتر پر چھاپے میں 2013 میں نقد رقم برآمد کی تھی۔ اس رقم کی برآمدگی کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا اور جون 2014 میں الطاف حسین کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے 1992 میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر لی تھی اور وہ گزشتہ 24 سال سے برطانیہ سے کراچی میں اپنی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close